ملتان: (یواین پی) ملتان میں حضرت بہاء الدین زکریا کے 780 ویں عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے زکریا کانفرنس میں خصوصی دعا کرائی۔ملتان میں حضرت بہاء الدین زکریا کے 780 ویں عرس کی تقریبات کا دوسرے روز بھی اہتمام کیا گیا۔ دربار کے احاطے میں سجادہ نشین شاہ محمود قریشی کی صدارت میں قومی ذکریا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علما اور مشائخ نے صوفی بزرگوں کی زندگی پر روشنی ڈالی۔زکریا کانفرنس کے دوسرے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملکی خوشحالی اور سلامتی اور کشمیر کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال کے باعث بھارتی زائرین کو ویزہ نہیں مل سکا۔عرس کے دوسرے روز بھی ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد دربار پر پہنچی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کیے گئے۔