آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد کا اجلاس

Published on October 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 634)      No Comments

جوئیہ برادری کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرنے کی خواہش ہے ملک اختر علی
فورٹ عباس(یواین پی)آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد کی بیٹھک ملک اختر علی ملتان ہاوس میں منعقد کی گئ ، تفصیلات کے مطابق جس کی صدارت میاں شعیب مرتضی صدر پنجاب نے کی جس میں نائب صدر خورشید احمد شاہد بوریوالا ،انعام علی جنرل سیکٹری کراچی والے ،ملک اختر میانوالی غلام مرتضٰی خاں،محمد ارشد بورے والا ،میاں نیاز ساہیوال ،ملک حقنواز ملتان ،محمد مشتاق ،عبدالحکیم ،ڈاکٹر صفدر خانیوال ،اور منیر شاکر جوئیہ ، حاجی محمد ناصر،میاں ظفر اقبال پاکستان ریلوے ،علی وقاص سلدیرا ،اور مختلف سٹی سے آنے والے جوئیہ برادری کے معززین نے شرکت کی اس موقع پر میاں ملک اختر میانوالی نے کہا کہ میری تمام جوئیہ برادری کے گروپ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی خواہش ہے امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کامیابی دے اور باقی گروپ بھی اپنا اپنا کرداد ادا کریں اور اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تمام جوئیہ برادری کی فلاح بہبود کے لیے آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد پلیٹ فارم پر آنے کی دعوت دیتے ہیں اور آخر میں جوئیہ برادری اور پاکستان کی خوشحالی سلامتی کے لیے دعا مانگی گئ

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog