نوبیاہتا خاتون سمیت 4 افراد دریا کنارے سیلفی لیتے ہلاک، گھر ماتم کدہ بن گیا

Published on October 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارت میں ایک نوبیاہتا خاتون اور ان کے خاندان کے دیگر تین افراد دریا کنارے سیلفی لینے کی کوشش میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست ہریانہ میں پیش آیا۔ دلہن سمیت 6 لوگ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سیلفی لینے کے لیے دریا کنارے کھڑے تھے کہ اچانک ایک خاتون کا پاؤں پھسل گیا۔اس خاتون نے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی دریا میں کھینچ لیا۔ خاتون کے شوہر نے ایک عورت کو تو بچا لیا لیکن بیوی اور ایک 14 سالہ لڑکے سمیت باقی تمام افراد ڈوب گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy