کراچی: (یواین پی) افغانی ملزم پہلے کچرا چنتا تھا، پھر سڑکوں پر شہریوں سے لوٹ مار شروع کردی۔ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کر لیا، جس نے قتل کی سنچری کی۔تفصیلات کے مطابق چھ روز قبل کراچی میں ڈکیتی کے دوران جاں بحق ہونے والی مصباح کا قاتل پکڑا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے میڈیکل کی طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم چھینے گئے موبائل فون سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم درجنوں وارداتوں میں ملوث اور افغان باشندہ ہے جو ماضی میں کچرا چنتا تھا۔ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو بھی دھر لیا۔ جس
نے پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 111 افراد کو قتل کیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم عبدالسلام 5 لڑکیوں سے زیادتی بھی کر چکا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ سب انسپکٹرغوث پر ملزمان نے تین فائر کئے ایک گولی لگی۔ انہوں نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا جائیگا۔