اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ آزادی مارچ اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے دھرنے سے متعلق معلومات بھی طلب کر لی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے رابطہ کرکے انھیں اہم یہ ٹاسک سونپ دیا ہے اور ممکنہ دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نورالحق قادری کا مولانافضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نور الحق قادری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتائے جائے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے موزوں طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی سفارشات پر وزیراعظم قریبی رفقا سے مشاورت کریں گے۔