لاہور: (یواین پی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا، اب بھی ڈٹا ہوں، ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کی وجہ سے آج اس جگہ پر ہوں، دنیا میں عزت کمانے کے لیے ووٹ کو عزت دینا ہو گی۔ قبل ازیں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا.سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ترقی کرنے والی قومیں اپنے اصولوں سے نہیں ہٹتیں، پاکستانیوں کے حقوق کیلئے ووٹ کو عزت دینا ہو گی۔ قبل ازیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اسمبلیوں سے استعفے کی تجویز رد کرنا غلط اقدام تھا ، شہباز شریف کو خط میں سب کچھ لکھ بھیجا ہے، انہوں نے جے یو آئی کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نئے مقدمے پر احسن اقبال نے ردعمل دیتے ہوئے کہا نواز شریف پر نیا مقدمہ درج کرانا انتقامی کارروائی ہے، ن لیگ چٹان کی طرح ڈٹی ہوئی ہے، حوصلوں میں کمی نہیں آئی۔مریم اورنگزیب نے نواز شریف اور شہبازشریف میں اختلاف کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ وہ ساری دنیا چھوڑ سکتے ہیں، بھائی کو نہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ان پر اور نواز شریف پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں، صرف گرفتاریاں ہی گرفتاریاں ہیں۔ انہوں نے کہا آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرے گی۔