وہاڑی( یواین پی)سیکر ٹری زکواة و عشر ڈیپارٹمنٹ عالمگیر خان اور ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیاکی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیاگیا اجلاس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاسیکر ٹری زکواة و عشر ڈیپارٹمنٹ عالمگیر خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ بھر پور طریقے سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں انسداد ڈینگی میں مقامی کمیونٹی کو بھی ساتھ شامل کیا جائے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور ان کی ٹیم نے انسداد ڈینگی کیلئے بہترین کام کیا ہے ضلعی انتظامیہ کے بہترین اقدامات کی بدولت ضلع وہاڑی ڈینگی سے پاک ہے سیکرٹری زکواة و عشر نے مز ید کہا کہ عوام کو صفائی کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی جائے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دے کر ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے منظم اور مربوط انداز سے کام کر رہے ہیںانسداد ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے سرولنس جاری رکھے ہوئے ہیں قبر ستانوں ، فیکٹریوں کی بھی باقاعدگی سے سرولنس جاری ہے انہوں نے مز ید کہا کہ لاروے کے 3سو سیمپل لیبارٹری بھیجوائے گئے ان میںسے کوئی بھی ڈینگی کا نہیں نکلا۔عوام میں باقاعدگی سے ڈینگی سے آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخلے ہونے والے ڈینگی کے تمام مریض دوسرے شہروں سے آئے تھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ انڈور اور آﺅ ٹ ڈور سرولنس ٹیموں کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے سکولوں میں بچوں کو ڈینگی اور صفائی کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے اس موقع پر اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی ، اے سی وہاڑی احمد نوید، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، ڈی ایم او وقار اکبر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، سی ای او ایجو کیشن حافظ محمد قاسم، ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، سی او ایم سی وہاڑی حافظ خالد ارشاد، سی او ایم سی میلسی راﺅ نعیم خالد،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ماحولیات رانا صفدر اور دیگر افسران بھی موجود تھے