اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج 12اکتوبر بروز ہفتہ کو منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت کے زیراہتمام ملک بھرمیں آگاہی واکس اور سیمینارز انعقادپذیر ہوں گے جس میں مقررین ہڈیو ں کے امراض ،علاج اور تدارک کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کریںگے۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے