مختلف شہروں میں آلودگی ناپنے کیلئے گوگل کا ٹول متعارف

Published on October 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

لاہور: (یواین پی) امریکی سرچ انجن گوگل نے دھوئیں کے اخراج ، آلودگی ناپنے کیلئے بنائے گئے ٹول کو امریکا کے بعد اب یورپ کے مختلف شہروں میں متعارف کرایا ہے اور کہا کہ یہ سہولت دنیا کے دیگر شہروں کے لیے بھی مہیا کی جائیگی۔یاد رہے کہ یوں تو دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، جنوبی ایشیا میں اس کے اثرات سب سے زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں، پاکستان، چین اور بھارت میں سموگ نے بھی اپنے پنجھے گاڑھے ہوئے ہیں، نئی دہلی اور بیجنگ میں خوفناک حد تک سموگ پھیلا ہوا ہے، اب اس کے اثرات سے بچنے کے لیے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ اس ٹول کو گوگل میپ پر موجود عمارتوں اور ٹرانسپورٹ کی معلومات اکٹھی کر کے بنایا گیا ہے۔ یورپ میں یہ سہولت سب سے پہلے برطانوی شہر برمنگھم، مانچسٹر، ولورہیمپٹن، کوونٹری، آئر لینڈ کے ڈبلن اور ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن کیلئے میہا کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy