نوشہروفیروز، موٹرسائیکل کے دو مختلف حادثات میں ایک جانبحق دو شدید زخمی

Published on October 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)موٹرسائیکل کے دو مختلف حادثات میں ایک جانبحق دو شدید زخمی نواب شاہ منتقل تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب قومی شاہراہ پر تین میل کے مقام پر دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے محکمہ صحت کا ملازم ویکسنیٹر مختیار میمن شدید زخمی ہوگیا زخمی کو فورا مورو اسپتال لیجایا گیا جہاں مختیار میمن کو تشویشناک حالت میں نواب شاہ لیجایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے راستے میں ہی جانبحق ہوگیا موٹرسائیکلوں کے ٹکرانے کا دوسرا واقع بھریا سٹی اور بھریا روڈ کے درمیان منو مل کی چائی کے قریب پیش آیا جہاں منومل چائی کے رہائشی عمران قریشی اور نزیر چوہان شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو بھریا روڈ اسپتال لیجایا گیا جہاں انہیں نواب شاہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes