شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پیر کی رات پاکستان پہنچیں گے

Published on October 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

لندن (یواین پی) برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا شیڈول آ گیا، شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پیر کی رات پاکستان آ رہے ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی مہمان پیر کی رات پہنچیں گے جہاں ایک وفاقی وزیر، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفیر ریڈ کارپٹ پر انکا استقبال کرینگے۔
شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے، پندرہ اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes