پرائس مجسٹریٹس 1131 اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کرینگے: اسلم اقبال

Published on October 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 1131 پرائس مجسٹریٹس اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی نگرانی کرینگے، شہری گوگل سے قیمت ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے زیادہ نرخوں کی شکایت کر سکتے ہیں۔اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے شکایا ت کانوٹس لیتے ہوئے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گوگل قیمت ایپ پوری طرح سے فعال، شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لے رہی ہے، اب تک 4 لاکھ چالیس ہزار شکایات موصول ہو چکی ہیں۔ مختلف دکانداروں کو 15 کروڑ 48 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
وزیر صنعت و تجارت نے بتایا کہ گراں فروشی پر پنجاب بھر میں 4 ہزار 578 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں، قیمت ایپ پر شہریوں کی طرف سے حوصلہ افزاء ریسپانس ملا ہے۔ پنجاب میں مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آٹا، چینی اور چاول سمیت 18 روزمرہ کی اشیاء شارٹ لسٹ ہو چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes