دربا ر عالیہ حضرت میاں محمد یوسف ؒبورانہ ہاشمی قریشی کے سالانہ عرس مبارک پر محفل میلاد و نعت

Published on October 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

وہاڑی(یواین پی) دربا ر عالیہ حضرت میاں محمد یوسف ؒبورانہ ہاشمی قریشی کے سالانہ عرس مبارک پر محفل میلاد و نعت کا ایک بہت بڑ ا جتماع منعقد کیا گیا جس میں معروف عالم دین مولانا نیاز احمدنے فلسفہ موت و حیات پر روشنی ڈالی اور بزرگان دین کی اسلام کے لئے خدمات سے آگاہ کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کے نیک بندوں پر کوئی خوف و ہزن نہیں ہو تا اور انہیں اللہ کا قرب حاصل ہو تا ہے ان کے مزارات رشدو ہدایت کے سر چشمے ہیں ان بزرگان کی تعلیمات امن کا درس دیتی ہیںاس موقع پر رانا محمد آصف عطاری اور سید شاہ زیب حسین شاہ نے بار گاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کر کے سامعین کے اندر وجدانی کیفیت پیدا کردی۔محفل میلاد میں میاں علی نیاز بورانہ ،جہانگیر بورانہ ، کلیم سجاد بورانہ ، قاسم سجاد بورانہ ، محمد امجد ، محمد شبیر ، ظہور احمد ، زوار حسین ، محمد معین ، محمد زوہیب ،مسعود احمد ، محمدیونس ، عطا محمد ، قطب دین ، محمد عبداللہ ، محمد عامر ، محمد شہزاد ، مبشر حسین بورانہ ہاشمی قریشی اور علاقہ بھر سے معزز شخصیات نے شر کت کی۔محفل میلاد کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا بعدازاں دربار عالیہ پر میاں علی نیاز بورانہ، میاں شاہ نواز بورانہ ، میاں جہانگیر ،سعید احمد بورانہ اور دیگر نے چادر پوشی کی سعادت حاصل کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme