نوشہروفیروز،دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،اسلحہ کے زور پر تین لاکھ روپے چھین لئے

Published on October 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)محراب پور کے بیوپاری سے خیرپور میں دن دیہاڑے ڈکیتی اسلحہ کے زور پر تین لاکھ لوٹ کر فرار پولیس خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق محراب پور کا بیوپاری ایم رمضان ملک کھانے پکانے کے تیل کا کاروبار کرتا ہے جو کہ پکانے کا تیل خیر پور سے لاکر محراب پور میں فروخت کرتا ہے محراب پور سے خیرپور ڈاٹسن میں کھانے کا تیل لینے جارہا تھا کہ خیرپور کے لقمان پھاٹک کے قریب پیچھے سے آنے والے دو مسلع موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر روک کر بیوپاری ایم رمضان ملک سے تین لاکھ روپے نقدی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے جس کی اطلاع خیرپور پولیس کو دی گئی مگر پولیس کی روایتی خاموشی اور بے حسی برقرار جبکہ کہ رہزنی کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دی گئی تاہم پولیس کسی بھی مشکوک فرد کو گرفتار نہیں کرسکی محراب پور کے بیوپاریوں نے آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes