نوشہرو فیروز(یواین پی)مورو کے قریب قومی شاھراہ پر بھٹ شاہ سے سکھر جانے والی شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس میں جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو مورو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے نوابشاہ منتقل کردیا گیا. جاں بحق ہونے والوں میں شوکت شیخ، ممتاز شیخ، ڈھولن شیخ، دیدار عباسی اور امیر بخش لانگاھ شامل ہیں۔حادثے میں زخمیوں کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔