حسینہ چوک کے قریب پولیس مقابلہ،دوراں مقابلہ 4 خطرناک ڈاکو ہلاک، 4 فرار،مقدمہ درج

Published on October 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments


جہانیاں(یو این پی) 8ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار،حسینہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کا پولیس کیساتھ مقابلہ،دوران مقابلہ ساتھیوں کی فائرنگ سے 4 خطرناک ڈاکو ہلاک، 4 ڈاکو فرار، قبضہ سے اسلحہ برآمد، ہلاک ڈاکو چند روز قبل چک 9 ایم آر میں دوران ڈکیتی خاتون سے گینگ ریپ،قتل کی واردات میں تھانہ مخدوم رشید پولیس کو مطلوب تھے، فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری، مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق گزشتہ رات گئے ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی علاقہ چک نمبر 13 ایم آر حسینہ چوک کے قریب تھانہ مخدوم رشید پولیس کی حدود میں 8 مسلح ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، اطلاع ملنے پر تھانہ مخدوم رشید پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اسی دوران ڈاکوں اور تھانہ مخدوم رشید پولیس کے مابین مقابلہ ہوگیا، دوران مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 خطرناک ڈاکو فضل الرحمن ولد علاؤ الدین سکنہ چک 5 ایم آر، محمد پرویز ولد رفیق سکنہ چک نمبر 9 ایم آر، عمران ولد صلاح الدین سکنہ چک 4 ایم آر، ندیم ولد اسلم سکنہ چک 4 ایم ار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی 4 ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے، پولس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اسلحہ بھی برآمد کرلیا، جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردی گئیں، پولیس ذرائع کے مطابق چاروں ڈاکو گزشتہ دنوں نواحی چک نمبر 9 ایم آر میں ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے دوران گینگ ریپ اور خاتون کے قتل سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے، جو دوران مقابلہ ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے۔ فرار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے چھاپہ ماروں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جبکہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes