گٹکا اور منشیات و دیگر جرائم کے خلاف ٹھٹھہ پولیس نے بہت کام کیا۔آئی جی سندھ

Published on October 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) آئی جی سندھ کلیم امام کا ایس ایس پی آفیس ٹھٹھہ میں دربار ہال میں پولیس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےٹھٹھہ ائی جی سندھ کلیم امام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹہٹہہ میں مجھے آتے بہت خوشی ہوئی ہے، گٹکا اور منشیات و دیگر جرائم کے خلاف ٹھٹھہ پولیس نے بہت کام کیا ہے، عوام میں اعتماد قائم رکھا جائے، ہم سب برابر ہیں ہمارہ کام ہے جرائم کو روکنا مجرموں کو سزائے دلانا، ہم نے وردی اس لیئے پہنی ہے کے معاشرے میں اپنی اچھی شناخت کراکر وردی کی عزت کرانیں، مجھے ایک سال ہوگیا ہے آپ کے ساتھ کام کر آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا میں کیسے کام کرتا ہوں، ہمیں ایسا کام کرنا چاہیئے جو لوگ ہمیں ہمیشہ یاد رکھیں، اس موقعے پر آئی سندھ نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کے وزیر اعلیٰ سندھ کے مہربانی سے سندھ پولیس کے گریڈ بھی جلد اپڈیٹ ہوکر باقی صوبے کے جیسے ہوجائینگے، انہوں نے کہا کے جس دن میں نے چارج سنبالی اس وقت کراچی دنیا میں ساتویں نمبر پر تھا اور میرے ایک سال کی عرصے میں اس وقت 70ویں نمبر پر ہے اور میری پوری کوشش ہے کے کراچی کو مکمل طور پُرامن شہر بناسکوں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے سندھ پولیس میں بہت جلد نہی گاڑیوں اور نئی بھرتیوں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کے ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے گھٹکا مافیا کے خلاف شروع کی گئی مہم کے بعد چرس اور کچی شراب بھیچنے والوں کے خلاف بھی جلد کاروائی کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کے سمندر یا جھیل پر ڈوبنے والوں کے لیے پولیس کی جانب سے بھی ریسکیو کے انتظامات کیے جارہے ہیں اور انشااللہ بہت جلد کام نظر آجائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme