آسٹریلوی ایئر لائن قنطاس کا 5 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

Published on February 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

\"33\"
سڈنی۔۔۔ آسٹریلیا مالی نقصانات سے دوچار ایئر لائن قنطاس نے اپنے 5 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔ قنطاس ایئر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں منافع اور آمدنی میں 235 ملین آسٹریلین ڈالر (210 ملین ڈالر) کے نقصان ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایئر لائن نے کمپنی میں بڑے پیمانے پر ڈھانچہ سازی کا منصوبہ بناتے ہوئے اپنے 5 ہزار ملازمین کو فارغ کردینے کا اعلان کیا ہے۔ قنطاس کے مطابق جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور دوسری ایئر لائنز کے ساتھ مسابقت کی وجہ سے انہیں تین سال کے دوران ہر سال اخراجات میں 2ارب ڈالر کی کٹوتیاں درکار ہیں ۔ ان کٹوتیوں کے لئے وہ 5ہزار ملازمتیں ختم کردیں گے قنطاس کے ملازمین کی کل تعداد 32ہزار ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy