ملتان: (یواین پی) ملتان میں سبزیوں کی قیمت آسمان کو چھونے لگیں، مہنگی سبزی نے عوام کے لیے دو وقت کا کھانا بنانا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ ملتان کی سبزی منڈی میں آڑھتیوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا ہے جس سے مٹر کی فی کلو قیمت 240 روپے، ٹماٹر، ٹنڈے کی 100 جبکہ ادرک کیساتھ لہسن کی قیمت 320 روپے فی کلو ہے تاہم آلو اور پیاز کی قیمت 90 روپے فی کلو اور گوبھی کیساتھ بھنڈی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے جس سے شہریوں کی معاشی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں اسی لئے 40 پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو کارروائیاں کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔پرائس کنٹرول کمیٹیوں نے خانہ پوری کے لئے چند آڑھتیوں کو ہزاروں روپے کا جرمانہ کیا لیکن مقدمات کے اندراج کی اتھارٹی کے باوجود تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گرانفروشی کا تسلسل جاری ہے۔