بھارت نے27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر قبضہ کیا: عمران خان

Published on October 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امسال یوم سیاہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، 27 اکتوبر 1947ء کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا، 5 اگست 2019ء کو یکطرفہ اقدامات سے متنازعہ علاقے کی حیثیت میں ترامیم کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، کشمیریوں اور مسلم امہ نے واضح طور پر قانون اور انصاف کے اس تمسخر کو مسترد کر دیا ہے، 5 اگست کے بعد کشمیر میں بھارتی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا، کشمری میں تین ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، ہزاروں نوجوانوں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر قید کردیا گیا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے، عالمی برادری سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت سے اس جبر کو ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes