اسلام آباد: (یواین پی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بعد شاہد خاقان کو بھی ہسپتال منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا۔ آئندہ ہفتے سابق وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کے آپریشن کی بھی سفارش کی ہے۔ انھیں اسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے مزید ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ ہسپتال منتقلی کے بعد داخل کیے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔