سیلفی کے جنون نے دبئی میں موجود 16 سالہ لڑکی کی جان لے لی

Published on October 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

دبئی(یواین پی) دبئی میں نوجوان لڑکی 17 ویں منزل پر اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے سیلفی لینے کی کوشش میں توازن قائم نہیں رکھ سکی اور نیچے گر کر ہلاک ہوگئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں شیخ زاید شاہراہ پر واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے 17 ویں منزل کے فلیٹ پر مقیم ایشیائی لڑکی نے کھڑکی کے نزدیک کرسی رکھی اور اس پر چڑھ کر اس طرح سیلفی لینے کی کوشش کی جس سے عقب میں پورا شہر نظر آجائے۔ اس کوشش میں لڑکی لڑکھڑائی اور سیدھے نیچے آن گری۔17 ویں منزل سے نیچے گرنے پر جواں سال لڑکی کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کو سیلفی لینے کا شوق تھا اور روز ہی کوئی نہ کوئی سیلفی لے کر رشتہ داروں کو بھیجتی رہتی تھی اس بار بھی شہر کے حسین منظر کو اپنے عقب میں عکس بند کرنے کی کوشش میں کھڑکی سے نیچے گر گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme