انصار الاسلام کے کارندوں کی بارکھان میں لیویز فورس پر حملے کی کوشش

Published on October 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 341)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) لیویز فورسز مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کر ہے تھے کہ انصار السلام کے کارندوں نے ان پر حملہ کر دیا، لیویز فورسز نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی۔ کالعدم تنظیم انصار الاسلام کی کھلے عام قانون کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اس کے کارندوں نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں لیویز فورس پر حملے کی کوشش کی ہے۔ذرائع کے مطابق لیویز فورسز کی مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انصار السلام کے کارندوں نے ان پر حملے کی کوشش کی، لیویز فورسز نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی۔خیال رہے کہ حکومت نے انصار السلام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام فورس قانون کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتی ہے، نجی مسلح گروہ کا قیام آئین کے آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔ نوٹیفکیشن میں صوبوں کو انصارالاسلام تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes