شکرگڑھ : کچہری میں وکلا گردی، سائلہ پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

Published on October 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

شکرگڑھ (یواین پی) پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں پیشی کیلئے آنے والی خاتون اور وکلا ءمیں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا، وکلا ءنے سر عام خاتون پر تشدد کیا، وکیلوں کی جانب سے خاتون کو لات مارنے اورخاتون کی جانب سے چپل اٹھا کرمارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔موضع شاہ پور بھنگو کی رہائشی امرت بی بی مقدمے کی پیشی پر عدالت آئی تھی،خاتون نے الزام لگایا کہ گلی میں دروازہ لگانے کے تنازع پر مقدمہ چل رہا ہے جس کی آج سماعت تھی،پیشی کے بعد مخالف وکلاء نے بدتمیزی کی۔دوسری جانب وکلا ءکا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے حملہ کیا جس پر جھگڑا ہوا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی ملک خلیل احمد کا کہنا ہے خاتون کی مدعیت میں 3 نامزد وکلاء سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا میں پیش آیا تھا جہاں ایک وکیل نے خاتون لیڈی کانسٹیبل فائزہ نواز کو تھپڑ مارا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy