ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ضلع کونسل ٹھٹھہ کا 19واں دستوری اجلاس آج چیئرمن غلام قادر پلیجو کی زیر صدارت شہید بینظیر بھٹو ہال میں منعقد ہوا- اجلاس میں چیف آفیسر علی شیر جعفری، ضلع کونسل کے ممبران، مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور صحافی برادری نے شرکت۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے ممبران عبدالخالق سومرو، ثناء الل سومرو، غلام رسول خشک، معشوق ببر، رابیعہ پلیجو، فائزہ خاصخیلی، غلام مصطفی جاکھرو و دیگر نے چشمہ جہلم لنک کینال کیلئے سندھ کے حصے کا پانی لینے اور اس پر ہائڈرو پاور پروجیکٹ بنانے کے متعلق مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ چشمہ جہلم لنک کینال کو بند کیا جائے اور سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے اور سندھ کو اپنے حصے کا پانی فراہم کرکے سندھ کو قحط ہونے سے بچایا جائے۔ ممبران نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں اس وقت سمندری لہریں بلند ہو رہی ہیں، سمندر کی تباہکاریاں جاری ہیں اور ہزاروں انسانی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں سمندر کا پانی کچھ برس بعد انتہائی بیانک صورتحال اختیار کرے گا اس لئے قبل از وقت منصوبہ بندری کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مطلبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا پانی بند کرکے سندھو دریا کو سکھانے کی سازش جیسے منصوبوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ایوان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کے حقوق پر ڈاکے بند کئے جائیں اور مستقبل میں ایسے منصوبے تشکیل دیئے جائیں تاکہ سمندری طوفان اور دیگر قدرتی آفات سے ساحلی علافوں کے لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ سال 2018-19 کی جاری اسکیموں کو مکمل جبکہ جاری سال 2019-20 کی اسکیموں کو فائنل کرنے کے متعلق بھی متفقہ رائے سے منظوری دی گئی۔ ضلع کونسل کے چیئرمن غلام قادر پلیجو نے ایوان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کریں گے سندھ مسیت ضلع ٹھٹھہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام لوگوں کو اپنے حصے کے مطابق کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محدود مالی وسائل کے باوجود بھی ضلع کونسل ٹھٹھہ اپنے وسائل کے تحت ضلع کے لوگوں کو رلیف دینے کیلئے کوشاں ہے۔ قبل ازیں ایوان کی جانب سے ضلع کونسل کی ممبر کریماں میمن، وائس چیئرمن ضلع کونسل ممتاز علی ملکانی کے کزن احمد خان جلبانی اور پ پ پ رہنماء ڈاکٹر عبدالواحد سومرو کے بھائی عثمان سومرو کے انتقال پر دعا مغفرت کرتے ہوئے دعا کی گغی کہ اللہ رب العزت مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور ورثاء کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔