فضائی آلودگی کی بلند شرح، نئی دہلی کے تمام سکول بند کر دیئے گئے

Published on November 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی بلند شرح کے باعث تمام سکولوں کو بند کر دیا گیا۔بھارت سمیت جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی نے اپنے پنجھے گاڑے ہوئے ہیں جس کے باعث متعدد ممالک اس کے سدباب کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال یہ فیصلہ ایک اجلاس کے دوران کیا اور کہا کہ تمام سکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔ ماہرين کے مطابق نئی دہلی کی آب و ہوا اس قدر مضر صحت ہے کہ لوگوں، بالخصوص بچوں کا باہر نکلنا انکی صحت کے ليے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی دہلی کے آس پاس کے علاقوں ميں کھيتوں ميں آگ اس سموگ کا سبب بنتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy