مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعااور سانحہ تیز گام کی تحقیقات کا مطالبہ
لاہور(یواین پی )گزشتہ دنوں رحیم یار کے قریب سانحہ تیز گام پہ شوبز شخصیات کا اظہارافسوس تفصیلات کےمطابق فلم ڈائریکٹرساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،ایم اے ٹھاکر کامیڈین ،فوک گلوکارٹیڈی یوسف ،،شاعرزکیر احمد بھٹی،شاعر ایم اسحاق ڈار،اداکارعلی چوہدری ،سنگر حنا ملک ،سنگر امیر احمد،سنگرمناحل فریدی ،سنگر امین راجہ ،سنگر ھما چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ تیز گام میں جان بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی مغفرت کی دعا کی اور اعلی حکام سے سانحہ تیز گام کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا