جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب نے 10 رکنی ایگزیکٹو مینیجمنٹ کمیٹی کا اعلان کردیا ۔ جسکی سربراہی جدہ چیپٹر کے سابق صدر میاں احمد بشیر کریں گے۔ کمیٹی میں اسکے علاوہ نزاکت علی دمام میں ، مختار خٹک الخوبر میں، چوہدری شبریز اختر اور عبداللہ ملک ریاض میں، ذیشان قریشی الباحہ میں، جہانزیب منہاس مدینہ منورہ میں، ریاض شاہین آفریدی مکہ میں، عزیز احمد ابھا میں اور نعیم ھادی طائف میں نمائندے مقرر ہوئے۔دس رکنی کمیٹی سعودی عرب کے شہروں میں پی ٹی آئی کی ممبر شپ کی ترویج کے لئے کام کرے گی اور ممبر شپ کے عمل میں آنے والی مشکلات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اس کے علاوہ ممبر شپ کی بنیاد پر ان شہروں میں پارٹی پالیسی کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کا شفاف طریقے سے انعقاد یقینی بنائے گی۔