افغان ایجنسی پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے لگی، نازیبا زبان کا استعمال معمول

Published on November 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

کابل (یواین پی) افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو مقامی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ہراساں کرنے لگے، ایجنسی اہلکار سفارتکاروں کو روک کر نازیبا زبان استعمال کرنا معمول بنا لیا، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا تاہم افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا ہے، تمام سفارتکاروں کو نقل و حرکت کے دوران روکا جاتا ہے۔ افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکار پاکستانی سفارتکاروں کی گاڑیوں کا نہ صرف راستہ روکتے ہیں بلکہ روک کر غلط زبان بھی استعمال کرتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ہراساں کرنے کا سلسلہ گھر سے لیکر سفارتخانے اور واپسی کے راستے میں کیا جا رہا ہے، پاکستان نے معاملہ افغان وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا تاہم افغان وزارت خارجہ اپنی خفیہ ایجنسی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme