بلوچستان کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

Published on November 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 13 اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم چار نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینیٹر راشد رزاق کے مطابق نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، صحبت پور، ڈیرہ بگٹی، سبی، لورالائی، دکی، ہرنائی، زیارت، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگی۔صوبے میں رواں سال پولیو کے 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 3 قلعہ عبداللہ، 2 جعفر آباد جبکہ ایک کوئٹہ اور ایک ہرنائی سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کی بنیاد پر پولیو کی خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مہم کے دوران 7 ہزار 481 کے قریب ٹیمیں حصہ لینگی۔ 4 ہزار 547 موبائل ٹیمیں، 450 فکسڈ سائیڈ اور 444 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہونگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog