پشاور(یواین پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری اشتہارات تقسیم کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نیب کی جانب سے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔نیب نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو اخبارات کی اے بی سی لسٹ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہے جس میں ملنے والی معلومات کی تصدیق کی جائے گی۔اشتیارات کی تقسیم کار سے متعلق تحقیقات کی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بھی تصدیق کردی ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، نیب نے پی آئی ڈی سے ریکارڈ طلب کیا ہے۔