پولیس کا کرمنلز کیخلاف کریک ڈاون 21 جواری 2 منشیات فروش گرفتار

Published on November 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی))نوشہروفیروز ایس ایس پی کے احکامات پر پولیس کا کرمنلز کیخلاف کریک ڈاون 21 جواری 2 منشیات فروش گرفتار پندرہ بوتلیں شراب برآمدتفصیلات کے کے مطابق پولیس کا ایس ایس کے احکامات پر ضلع کے مختلف شہروں میں کرمنلز کیخلاف کریک ڈاون مورو پولیس نے خفیہ اطلاع پر باندھی روڈ مورو پر قائم ایک جوا کے اڈے پر کامیاب کاروائی کرکے اکیس جواریوں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 104 تاش کے پتے دو عدد چھکے دانے 14 عدد موبائل فون اور 14300 روپے نقدی برآمد کرکے ملزمان کیخلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے دوسری کاروائی میں بھریا سٹی پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ملزم ارشاد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10دس بوتلیں شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف بھریا سٹی تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تیسری کاروائی میں ٹھاروشاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ملزم غلام عباس وگن کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 پانچ بوتلیں شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف ٹھارو شاہ تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes