فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آباد کے علاقے جھمرہ میں بدچلنی کا الزام لگا کر لڑکی کوبااثر زمینداروں نے سر عام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔فیصل آباد میں تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 106 لودھراں والا میں شادی شدہ خاتون صباء بی بی کو گاوّں کے بااثر زمینداروں نے بدچلنی کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعے کی فوٹیج بھی دنیا نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں ملزمان کو خاتون پر سرعام تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس تھانہ چک جھمرہ نے ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔