لاہور(یواین پی) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت مستحکم رہنے کے باوجود صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 1504 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہی۔ قیمت مستحکم رہنے کے باجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے دام گھٹ گئے۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 300 اور 257 روپے کمی ہوئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں سونے کی فی تولہ خریدو فروخت 87 ہزار 450 روپے جبکہ 10 گرام 257 روپے کی کمی کے بعد 74ہزار 974 روپےکی سطح پر ہوئی۔