حیاتِ طیبہ کا مطالعہ ہمیں کامیاب زندگی گزارنے کا درس دیتاہے ایم اے ٹھاکر

Published on November 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

ہر مسلمان کو اپنا محاسبہ کرناچاہئے کہ کس حد تک سیرت طیبہ ﷺ کی پیروی کرتا ہے
لاہور (یواین پی) حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کا مطالعہ کرنے سے ہمیں زندگی گزارنے کے تمام طریقوں کا پتہ چلتا ہے یہی وجہ ہے کہ آپﷺ کو دنیا میں رحمتہ اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا گیا نبی کریم ﷺ کے ساتھ محبت و عقیدت کا لازمی جزو ان کی مکمل اتباع ہے ،ان خیالات کا اظہار معروف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہر مسلمان کو اپنا محاسبہ کرکے جائزہ لینا چاہئے کہ وہ زبانی کلامی محبت اور وابستگی کے دعوﺅں کے ساتھ ان دعوﺅں کی تکمیل کےلئے کس حد تک سیرت طیبہ ﷺ کی پیروی کرتا ہے یہ محاسبہ ہمیں ہماری غلطیوں ، کوتاہیوں اور فرائض کے ساتھ اغماض سے آگاہ کرکے اصلاح کا باعث بنے گا اور یہ انتہائی ضروری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes