ہالہ میں المناک حادثہ، مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Published on November 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

ہالہ: (یواین پی) سندھ کے علاقے ہالا میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ کی رکشے کو ٹکرمیں 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔افسوسناک حادثہ نیو سعید آباد کے قریب باروچو باغ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے مزدوروں سے بھرے رکشے کو ٹکر مار دی جس میں 8 محنت کش موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے 6 زخمیوں میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا جہاں ایک اور مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال نیو سعید آباد میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کوچ اور ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes