مانچسٹر کو شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا، متعدد علاقے زیر آب، شاہراہیں بند

Published on November 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

لندن: (یواین پی) برطانیہ کے شہر مانچسٹر کو شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر میں بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔مانچسٹر میں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، شہر سیلابی صورت حال کی زد پر ہے، مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کر دی گئیں۔ ریلوے لائن زیر آب آنے سے مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes