ساہیوال، مہندی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کے ڈانس پر فائرنگ۔تین افراد زخمی

Published on November 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

ساہیوال(یو این پی)علی ٹاؤن میں مہندی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کے ڈانس پر فائرنگ۔تین افراد گو لیاں لگنے سے شدید زخمی۔ایک کی حالت نازک۔تین ملزم گرفتار۔واقعات کے مطابق بدھ کی رات گیا رہ بجے مہندی کی تقریب جاری تھی کہ خواجہ سراؤں کے ڈانس پر جدید آتشی اسلحہ سے نوجوانوں کے ٹولہ نے فائرنگ شروع کر دی۔گولیاں لگنے سے رمیض20سالہ،عمار مجید 22سالہ اور انعام اللہ26سالہ شدید زخمی ہو گئے۔تینوں کو ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے۔جہاں انعام اللہ کی حالت نازک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں شفٹ کر دیا گیا۔پولیس فرید ٹاؤن نے فائرنگ کر نے والے تین ملزموں تراب شاہ،شیخ عثمان اور شانی کو گرفتار کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes