لاہور: (یواین پی) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری کی ہدایت کار اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم بشریٰ انصاری نے ان افواہوں پر کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔
اب اقبال حسین نے ان افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔اقبال حسین نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد اور جھوٹی خبر ہے، لوگوں کو اس طرح کی افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی، دونوں کی دو بیٹیاں ناریمن اور میرا انصاری ہیں۔اقبال حسین اس وقت وہ ڈراما سیریل’’زیبائش‘‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جسے بشریٰ انصاری نے تحریر کیا ہے۔ ہدایتکار نے اس سے قبل سیتا بگڑی، نظر بد اور دیوار شب جیسے بڑے پراجیکٹ کی ہدایات دی تھیں۔