حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے، بلاول بھٹو زداری

Published on November 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب میں جیالوں کے خلاف مقدمات، بلاول بھٹو پنجاب حکومت پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں قمر زمان کائرہ کی قیادت میں پی پی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے تنظیمی معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو نے پنجاب میں جیالوں کے خلاف مقدمات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے کسی ایک جیالے کو بھی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ عام آدمی سے لے کر رکن اسمبلی تک کوئی پنجاب پولیس کے مظالم سے محفوظ نہیں ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پولیس میں سیاسی مداخلت بند کرے۔ پیپلز پارٹی چیئرمین جہانگیر بدر کی تیسری برسی جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر بھی پہنچے۔ انہوں نے ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور مرحوم کے بلندی درجات کےل یے دعا کی۔ اس موقع پر عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے درود وسلام کی محفل کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme