وزیر آباد: (یواین پی) ضلع گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد میں نامعلوم چور نے خاتون کے کانوں سے طلائی کانٹے چھین لئے۔غلام محمد کالونی سے گزرنے والی خاتون کو نامعلوم چور نے نشانہ بنا لیا، تاجر کے گودام کے باہر لگے سیکیورٹی کیمروں نے سارا منظر ریکارڈ کر لیا، کیمرے میں نامعلوم چور طلائی کانٹے اتارتا واضع نظر آ رہا ہے۔چور نے زبردستی طلائی کانٹے اتارے، اس دوران خاتون کے کان زخمی ہو گئے۔ جبکہ خاتون نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی۔