کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے)تفصیلات کے مطابق پتوکی کالج آف انفامیشن ٹیکنالوجی کی انتظامیہ جس کے مالک فدا حسین شاہ ہیں جو کہ گورنمنٹ کامرس کالج کے ٹیچر بھی ہیں نے اور این آئی بی ایس کالج کوٹرادھاکشن کے ڈائریکٹر مبین احمد خاں انجم، پرنسپل بوائز کیمپس نجم الحسن ورک اور پرنسپل گرلز کیمپس ساجد بھٹی نے مل کر اپنے معذور سٹوڈنٹ وسیم سجاد کی پیف سے ملنے والی رقم ہڑپ کر لی ہے متاثرہ سٹودنٹ نے میڈیاء کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کالجز کی انتظامیہ نے میرے پیسے جو کہ مجھے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے ملنے تھے ان لوگوں نے مجھے نہیں اور پہلے تو دینے کا وعدہ کرتے رہے بعد میں دینے سے مکر گئے اور مانگنے پر مختلف قسم کی دھمکیاں دینے لگے آپ کا آئی سی ایس کا ایڈمیشن روک لیں گے وغیرہ اور آپ کو کالج سے نکال دیں وسیم سجاد جو کہ چلنے سے قاصر ہے اور بیساکھیوں کے سہارے کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں مرالی سے روزانہ پڑھنے کے لیے کوٹرادھاکشن آتا ہے نے اعلی حکام ڈی او کالجز،ڈی سی او قصور، سیکرٹری ایجوکیشن عبدالجبار شاہین وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مجھے میری رقم واپس دلائی جائے اور ان لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ آئیندہ کوئی ایسا کام نہ کرے