لندن میں نواز شریف کے علاج کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

Published on November 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

لندن(یواین پی) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن میں علاج کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں علاج ہو گا۔میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز نے لندن میں تمام انتظامات کر لیے ہیں، ماہر ڈاکٹرز سے معائنے کیلئے وقت حاصل کر لیا گیا ہے۔ نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی انہیں ہسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو لندن لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس کی بکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ایئر ایمبولینس کیلئے کاغذی کاروائی مکمل کی جارہی ہے۔ ابھی صرف وزارت داخلہ کی طرف سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق حسین نواز نے اپنی بہن مریم نواز کو ٹیلیفون کیا ہے، ٹیلیفون کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی باہر جانے کی تیاری مکمل ہے۔ سامان تیار ہوگیا ہے، میں نے کمپنی سے رابطہ کر لیا ہے، کلیرنس سرٹفیکٹ جلدی آجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes