شاہ محمود کی نعیم الحق کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال آمد، خیریت دریافت کی

Published on November 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقامی ہسپتال میں نعیم الحق کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ نعیم الحق کینسر کے عارضہ کے سبب مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، پارٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، نعیم الحق کا شمار تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔وزیر خارجہ نے نعیم الحق کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا خصوصی کی اور کہا دلی خواہش ہے کہ نعیم الحق جلد رو بہ صحت ہو کر پھر سے اسی آب و تاب کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog