لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوام کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔ لوٹ مار کی سیاست کا دور گزر چکا، اب شفاف قیادت اور شفاف حکومت ہے۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے جناح ہسپتال میں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر دو سو بیڈ کا ہسپتال بنے گا، بعد میں پانچ سو بیڈ تک توسیع ہوگی۔ وزیراعلیٰ کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سردار عثمان بزدار نے منظوری دے کر مکمل پلان بھی مانگ لیا۔ادھر راجن پور اور رحیم یار خان میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں بارے وزیراعظم کے نوٹس پر وزیر قانون بشارت راجا کی سربراہی میں بارہ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کچے کے علاقہ میں جرائم کی صورتحال، مقامی کاشتکاروں اور مزارعین کو زمین پٹے پر دینے کے لیے سفارشات دے گی۔