برسبین ٹیسٹ میں شاہینوں کو اننگز اور 5 رنز سے شکست

Published on November 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

برسبین: (یواین پی) کینگروز کے دیس میں‌ شاہینوں‌ کو اننگز اور 5 رنز سے شکست ہو گئی، آسٹریلوی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے پاکستانی ٹاپ آرڈر ناکام رہا۔ بابر اعظم کے 104، رضوان نے95 رنز سکور کئے۔ ‌دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے افتتاحی برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ٹیم پاکستان کو تین سو چالیس رنز کا خسارہ، ٹاپ آرڈر بلے باز رنز کے پہاڑ تلے دب کر آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی جُڑ گئی، نوجوان بابر اعظم نے ٹیسٹ کیرئر کی بارہویں ففٹی مکمل کی، پھر بھی ڈٹے رہے، دوسرا تگڑا سیکڑا جڑا، آسٹریلوی سرزمین پر وہ سنچری بنانے والے بیسویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔ دوسری جانب محمد رضوان نے خوب ساتھ دیا۔
کیرئر کے دوسرے اور وہ بھی مشکل ٹیسٹ میچ میں پہلی نصف سنچری مکمل کر لی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy