لاہور: (یواین پی) چیف سیکرٹری کے بعد پنجاب میں ایک اور بڑی تبدیلی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو تبدیل کرتے ہوئے شعیب دستگیر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ آفس نے نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل حکمران جماعت تحریک انصاف محمد طاہر خان اور امجد جاوید سلیمی کو بھی بطور آئی جی پنجاب آزما چکی ہے۔ عارف نواز خان عام انتخابات 2018ء کے دوران بھی آئی جی پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔