لاہور (یواین پی)اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ پاکستان کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی اشد ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹس میں وینا ملک نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں آرمی چیف جنرل باجوہ مسلہ کشمیر کے حل،انڈیا کے ساتھ کشیدہ حالات،افغان امن معاملات اور پاکستان کی اندرونی سازشوں کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کررہے ہیں اور موجودہ حالات میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع وقت کی ضرورت ہے ۔