بجلی مزید 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، اقتصادی کمیٹی نے منظوری دیدی

Published on November 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، بجلی کے ریٹ 11 پیسے فی یونٹ بڑھا دیئے جائیں گے، اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ کسانوں کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1365 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت ہوا جس میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ فیصلے کا اطلاق 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پر نہیں ہوگا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ بجلی صنعتی صارفین کے لیے مہنگی کی گئی ہے۔ ای سی سی نے کسانوں کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1365 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔ای سی سی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ 18 کھرب 60 ارب 89 کروڑ واجب الادا قرضوں کو گرانٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی۔یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 6 ارب روپے کی سبسڈی کی رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے استعمال کرنے کے طریقہ کار پر بھی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes