پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی

Published on December 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 25 پیسےفی لٹرکمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 113.99 فی لیٹرہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 40 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 125.01 روپے ہو گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 83 پیسے سستا کیا گیا ہے، فی لٹر مٹی کے تیل کی قیمت 96.35 روپے ہو گئی ہے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 83 روپے 43 پیسے ہو گئی۔ قیمتوں کی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog